EducationIslamiat (AKUEB

ایمان کے لغوی اور اصطلاحی معنی

What is the concept of faith in Islam?

  کے لغوی اور اسلامی تناظر میں اس کے  (Emaan) اس مضمون میں لفظ ایمان

اصطلاحی معنی بیان کئے گئے ہے۔ 

کے لغوی معنی(Emaan) لفظ ایمان

ایمان عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی یقین اور تصدیق کے ہیں یعنی لفظ ایمان دل سے یقین اور زبان سے اقرار کو کہتے ہیں۔ باالفاظ دیگر کسی بات کو دل و جان سے مان کر اس کا اقرار کرنا ایمان کہلاتا ہے۔

ارشاد خداوندی ہے کہ “بے شک حقیقت میں مومن وہ ہیں جو اللہ اور اس کے نبی پر ایمان لائے اور پھر انہوں نے اس پر شک نہیں کیا،البقرہ-۴-الحجرات-۵

 لفظ ایمان کے اصطلاحی معنی

شریعت کی اصطلاح میں لفظ ایمان سے مراد اللہ تبارک و تعلی کی وجود پر ایمان لانا ،تمام رسولوں اور انبیاء کرام ، یوم آخرت، آسمانی کتابوں سمیت فرشتوں اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانا ہے یعنی دل سے اس بات کا یقین اور اقرار کرنا۔

اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں کہ

“جو ایمان لائے ہو۔ایمان لاوء اللہ پر ، رسولوں پر ، اللہ کی کتاب پر جو انہوں نے اپنےپیغمبروں پر نازل کی ، فرشتوں پر، روز آخرت پر اور تقدیر پر، النباء -۱۳۶

چنانچہ ایمان اس یقین اور تصدیق کا نام ہے جس میں کسی قسم کے شک و شُبہ کی گنجائش موجود نہ ہو۔ یہ اللہ تبارک و تعالی کی مکمل اطاعت کا نام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

You cannot copy content of this page