EducationIslamiat (AKUEB

The characteristics of Prophet Muhammad (PBUH)

This article gives a brief but comprehensive account of the characteristics of the prophet Muhammad (PBUH) as the last messenger of Allah.  

Characteristics of the prophet Muhammad (PBUH) 

  زیر نظر تحریر میں آنحضرت ﷺ  کی نمایاں خصوصیات  مختصر مگر جامع انداز میں بیان کی گئیں ہیں۔  

Prophethood for mankind: ا۔ رسول اللہ ﷺ تمام انسانوں کی طرف بھیجے گئے

پچھلے پیغمبر کسی خاص قوم اور خطے پر بھیجے گئے تھے جبکہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے ہے اور آپ کی تعلیمات اور ہدایت کے دائرے میں تمام انسان ہیں۔اگرچہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے پردہ فرماگئے لیکن آپ کی سنت، قرآن کریم اور تعلیمات آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ! اس پر عمل کیا جائے۔ اسی حوالے سے ارشاد خداوندی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔(اعراف۔ ۸۵۱)

Previous Shariats Abrogeted: ب۔ پچھلی شریعتوں کا نسخ

رسول اللہ ﷺ کی آمد کے بعد تمام پچھلے پیغمبروں کی کتابیں،احکامات اور قاعدے قوانین کو منسوخ کردیا گیا۔ اور صرف رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات اور قرآن کریم پر عمل کرنے کی ہدایت قرآن کریم میں آگئی۔ اسی حوالے سے ارشاد خداوندی ہے کہ! ہدایت قرآن کریم میں آگئی۔ اسی حوالے سے ارشاد خداوندی ہے کہ!
۰۔ اور جو بھی اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو تلاش کرے گا اسے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ (آل عمران۔ ۵۸)
۰۔ ہم نے دین اسلام کو تمھارے لئے پسند کیا تاکہ تم بحثیت دین اس کو اپناؤ۔(المائدہ۔ ۳)

Religion Perfected: ج۔ کاملیت

رسول اللہ ﷺ پر دین اسلام مکمل ہوگیا اور جتنا دین، عقائد، قوانین اور عبادات کے طور طریقے بتانے تھے وہ سب کے سب اللہ نے رسول اللہ ﷺ کے ذریعے بتا دئے یعنی قیامت تک کے لئے انسانی ضروریات کے پیش نظر تمام کا تمام علم اور مسائل کے حل بیان کردئے گئے۔ کیونکہ دین مکمل ہوگیا ہے اس لئے کسی نئے نبی کی ضرورت نہیں۔
 ارشاد خداوندی ہے کہ آج تم پر تمھارا دین مکمل ہوگیا۔ (المائدہ۔ ۳)

رسول اللہ ﷺ کا ارشادہے کہ! میں اپنے پیچھے دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں۔ ا۔ قرآن کریم۔ ۲۔ اپنی سنت۔ تم انھیں مضبوطی سے تھامے رکھنا تاکہ تم گمراہی سے بچ سکو۔

The Integrity of the Quran: ر۔ حفاظت قرآن

پچھلے انبیاء کرام کی کتابوں او رصحائف میں چونکہ تحریفات کی گئیں لہٰذا قرآن کریم کے بارے میں خود اللہ نے فرمادیا کہ یہ کتاب ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔(الحجر۔ ۹)۔  چنانچہ قیامت تک قرآن کریم کے ایک ایک حرف کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے اس لئے اس میں تحریف کی کوئی گنجائش نہیں۔ جبکہ سنت نبوی ﷺ اور احادیث نبویﷺ کی حفاظت بھی اسی طرح سے کی گئی ہے الغرض دنیا کا جو بھی شخص دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہتا ہے وہ قرآن وسنت پر عمل کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتا ہے۔ 

Universality : س۔ عالمگیریت 

نبوت کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوکر رسول اللہ ﷺ پر ختم ہوا تاہم دیگر پیغمبروں میں جو اوصاف وکمالات الگ الگ تھے وہ سب کے سب رسول اللہ ﷺ کی ذات میں ایک ساتھ شامل کردئے گئے۔
 رسول اللہ ﷺ کی نبوت کے دائرے میں تمام بنی نوع انسانیت شامل ہے اور قیامت تک آنے والا ہرانسان جو دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے وہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے مستفید ہوکر اس سے فیض حاصل کرسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

You cannot copy content of this page